کمزور حکومت اور کمزور الیکشن کمیشن
کالمسٹ: اسد اللہ آفریدی
حیران ہوں اِس وقت مملکت ِ خدادا پاکستان کو کون چلا رہا ہے
وفاقی حکومت جانبدار بھی ہے اور ضعیف بھی اُسے الیکشن کمیشن نے مزید ضعیف بنا
دیاہے لیکن الیکشن کمیشن خود ضعیف ہے پھر
کیونکہ عدالتیں حد سے زیادہ توانا اور جوان ہیں، اِس لیے اُنھوں نے الیکشن کمیشن کو مزید کمزور بنا دیا ہے، جنانچہ نہ کہیں حکومت نظر آتی ہے ، نہ سمت معلوم ہے
اور نہ ملک چلانے والی اصل اتھارٹی کا تعین ہو سکتا ہے گیارہ مئی کی آمد آمد ہے
لیکن آج جب بھی دوبندے آپس میں ملتے ہیں، تو ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں کہ
انتخابات وقت پر ہوں گے، عوام حیران ہے کہ آخر اِس مملکت کا کیا بنے گا قوم اِس
بات پر بھی حیران ہے کہ ایک ہی شخص کو ایک حلقے سے اہل قرار دیا جاتا ہے اور دوسرے
سے وہ نااہل قرار پایا جاتا ہے، اِس وقت افغانستان کے محاذ پر غیر معمولی سرگرمیاں
جاری ہیں ایسی سرگرمیاں کہ جن کے پاکستان کے مستقبل پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوں
گے، لیکن اِس ملک میں نہ وزیر خارجہ ہے، اور نہ ہی نگران وزیر اعظم کو اِن ایشوز
کی فکر یا سمجھ ہے، آمریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر بھی یہی صورتحال ہے ،
وزیراعظم کی صرف ایک آنکھ کھلی ہے اور اُس سے بھی وہ بھی اپنی کرسی دلوانے والے
چند افراد کو دیکھ رہے ہیں ملک کو سب سے بڑا چیلنج امن و امان کا درپیش ہے لیکن
وزیر داخلہ ہمیں ایسے ملے ہیں کہ اُنھوں نے رحمان ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،
قبائلی علاقوں میں اُس کے چیف ایگزیکٹیو بھی صدرِ مملکت قدم نہیں رکھ سکتے لیکن
اعلان کر رہے ہیں کہ ہم قبائلی علاقوں میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔
No comments:
Post a Comment