Saturday, August 24, 2013

Woot Ka Sahi Istemal

ووٹ کا صحیح استعمال
کالمسٹ: محمدشہزاد
ووٹ دراصل انسان کی ضمیر کی آواز ہے اور ووٹ ہر اس انسان کا حق بنتا ہے جو اپنی قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔ اللہ تعالٰی کا حکم ہے کہ امانت رکھنے والوں کو امانتیں ادا کرو۔ جو امین نہیں وہ ایماندار نہیں۔ امانت کچھ روپیہ پیسہ پر منحصر نہیں جو صاحب سلطنت ہیں وہ بھی امین ہیں۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے کیا خوب کہا ہے۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
ووٹ ہر فرد کا حق بنتا ہے کہ وہ اسے صحیح استعمال کرے۔ ووٹ ڈالنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ میں گواہی دہتا ہوں کہ جس کو میں ووٹ دے رہا ہوں وہ میری نظر میں ایک ایماندار، خاکسار اور مخلص انسان ہے۔ لیکن پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہات میں منظم طرزعمل نہیں ہے۔ اگر دیکھا جائے تو مختلف شہروں اور دیہات میں مخلتف مسائل سامنے آئینگے۔ اکثر اوقات دیہاتوں میں پولنگ سٹیشن کافی دور ہوتے ہیں۔ جہاں ووٹ ڈالنے والے نہیں جا سکتے۔ ہمارے حکومت کو چاہئیے کہ وہ ٹرانسپوٹ مہیا کریں جیسا کہ انڈیا میں ہوتا ہے۔
پاکستان کے مختلف دیہاتی علاقوں میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے لوگ ووٹ ڈالنا گناہ سمجھتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ اگر ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے تو ہم پر غلط حکمران مسلط ہوں گے۔ ہم ووٹ استعمال کریں گے تو ایک نڈر اور باشعور لیڈرز کا انتحاب کریں گے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی فرماتے ہیں۔ اللہ اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو قوم اپنی حالت خود نہیں بدلتی۔
اگر دیکھا جائے تو بڑا مسئلہ عورتوں(خواتین)کے ووٹ ڈالنے کا ہے۔ زیادہ تر پیدل چل کر پولنگ سٹیشن نہیں جا سکتی۔ جس کی وجہ سے اس کا قیمتی ووٹ ضائع ہوتا ہے۔ سب سے بڑااوراہم مسئلہ پولنگ سٹیشن پر نوجوان طبقہ کا ہوتا ہے جو وُوٹ ڈالنے کے بعد وہاں آتے ہیں اور لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ پولنگ سٹشن پر خواتین کےلئے  پردے اور سکورٹی کا انتظام کریں۔
اس کے علاوہ تیسرا بڑا اور اہم مسئلہ ووٹرز کے لئے گرمی کا ہوتا ہے۔ پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں کافی گرمی ہوتی ہے۔ بعض لوگ پیدل چل کر ووٹ ڈالنے آتے ہیں۔ اور پولنگ سٹیشن میں نہ تو پانی اور نہ سائے کا بندوبست ہوتا ہے۔ لوگ ایک لمبی قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
آپ کا اور میرا ووٹ صرف میری گلی کی نالی بنوانے یا محلے کی گلی پکی کرنے کے لئے نہیں ہوگا۔ یہ معمولی کام تو ویسے بھی ہمارے ٹیکس سے حل ہوتے ہیں۔ اس کاموں کے لئے نہیں ہوگا۔ اس دفعہ ہم اپنے آپ کو اتنا سستا نہیں بکنے دیں گے۔ میرا ووٹ پورے پاکستان کی بقا اور دین اسلام کی سر بلندی کے لئے ہوگا۔ انشاءاللہ پورانے چور اور ڈاکو سیاست دانوں کو اس دفعہ مسترد کرنا ہے۔ اہیں مل کر اس ملک کی عظمت اور اپنی بھلائی کے لئے باکردارامیدواران کو اسمبلیوں میں لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

No comments:

Post a Comment